ترکیہ کے جنگلات میں آتشزدگی، سیکڑوں افراد کا انخلاء ، ایئرپورٹ بند
ترکیہ کے جنگلات میں آتشزدگی، سیکڑوں افراد کا انخلاء ، ایئرپورٹ بند
ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، آس پاس کے 4 دیہات کو خالی کرا لیا گیا، غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق جنگل میں لگی آگ پھیلنے سے ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ، 50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوائیں آگ پھیلنے کی وجہ بنیں۔ ہیلی کاپٹر اور واٹر بابمبرز جہاز آگ بجھانے کی کارروائی میں شامل ہیں، تیز ہواؤں کی وجہ سے زمینی امدادی کارکن کیلئے آگ پر قابوپانا مشکل ہوگیا۔ ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ازمیر کے 5 متاثرہ اضلاع سے رات کو 900 رہائشیوں کو نکالا گیا ، آگ سے 16 گھر تباہ اور 87 گھروں اور 45 کاروباری جگہوں کو مجبوراً خالی کیا گیا، آگ کی لپیٹ میں آ کر 21 رہائشی ز خمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں اور گرمی بڑھنے سے ترکیہ کے ساحلی جنگلات متعدد بار آگ کی زد میں آچکے ہیں۔