ایرانی میں اسٹار لنک اور بغیر لائسنس کے مواصلاتی آلات کے استعمال پر قانونی پابندی
ایرانی میں اسٹار لنک اور بغیر لائسنس کے مواصلاتی آلات کے استعمال پر قانونی پابندی
ایرانی پارلیمنٹ کے ارکان نے اسٹارلنگ جیسے غیر لائسنس یافتہ انٹرنیٹ مواصلاتی آلات کی خرید، فروخت اور درآمد پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کی ہے۔
انڈیپینڈنٹ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو چھٹے درجہ کی مجرمانہ قید (6 ماہ سے 2 سال تک) اور سامان کی ضبطی کی سزا سنائی جائے گی۔
"حکومت کا مقابلہ کرنے” کے مقصد سے 10 سے زیادہ آلات کی فراہمی یا درآمد کرنے پر چوتھے درجے کی قید ہوگی۔
بل کا متن کہ جس کا عنوان "حکومت مخالفین کے ساتھ تعاون کرنے کی سزا میں شدت” ہے، ایرانی پارلیمنٹ نے شائع کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل یا دشمن ریاستوں کے ساتھ کسی بھی سائبر کاروائی یا انٹیلی جنس تعاون کو "فساد فی الارض” سمجھا جائے گا اور پھانسی تک کی سزا دی جا سکتی ہے۔
یہ تفصیلات آزاد رپورٹ اور ملکی خبر رساں ایجنسیز میں شائع ہوئی ہیں۔
ای کامرس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایران میں اسٹارلنگ کے پہلے ہی سے 30000 سے زائد صارفین ہیں.
ماہرین کا خیال ہے کہ اس قانون کی منظوری سے بغیر لائسنس کے سیٹلائٹ آلات کے استعمال کو ایک مجرمانہ فریم ورک کے اندر رکھا گیا ہے اور اس کے صارفین کو ایک واضح پیغام جائے گا جو خبریں اور معلومات کے آزادانہ بہاؤ کو حاصل کرنا چاہتے ہیں۔