پوری دنیا میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے منسلک مراکز میں عزاداری کا سلسلہ جاری
پوری دنیا میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے منسلک مراکز میں عزاداری کا سلسلہ جاری
ماہ محرم 1447 ہجری کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا کے مختلف حصوں میں دفتر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے وابستہ مراکز نے خصوصی شان و روحانیت کے ساتھ امام حسین علیہ السلام کی مجالس عزا و عزاداری کا آغاز کر دیا ہے۔
ان مجالس کا سلسلہ جاری ہے جو تحریک عاشورہ کا پیغام دنیا تک پہنچا رہی ہیں۔
اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔
ماہ محرم 1447 ہجری کی آمد کے ساتھ ہی مختلف ممالک میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے دفتر سے وابستہ مراکز نے سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کا آغاز کیا، جس کا سلسلہ جاری ہے۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مسجد و حسینیہ آل یاسین میں روزانہ مجالس عزا منعقد ہو رہی ہیں۔
ان مجالس کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نماز باجماعت سے ہو رہا۔ جس کے بعد عربی اور انگریزی زبانوں میں علماء تقاریر کر رہے ہیں۔
شہر کاظمین عراق میں حسینیہ قصر الزہرا سلام اللہ علیہا میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں مومنین شرکت کر رہے ہیں۔
حجۃ الاسلام شیخ نور الدین ولی نے اپنے خطاب میں امام حسین علیہ السلام کی تحریک میں انصاف اور حقوق کے حصول کے پیغام پر زور دیا۔
حوزہ علمیہ زینبیہ دمشق شام میں 13 روزہ مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں علماء اور دینی شخصیات تقاریر کر رہی ہیں۔
دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ بصرہ عراق میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے جس میں علماء اور مومنین شرکت کر رہے ہیں۔
دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کربلا معلی عراق میں 13 روزہ مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے جس میں علماء، افاضل، طلاب حوزات علمیہ اور مومنین شرکت کر رہے ہیں۔
مرکز تعلقات عامہ دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کربلا معلی میں بھی مکتب حسینی کے اصولوں کو بیان کرنے کے مقصد سے خصوصی ثقافتی اور مذہبی مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔
ان مجالس میں دنیا کے مختلف حصوں میں شیعوں کی وسیع اور بیک وقت موجودگی پیغام عاشورہ کی عالمگیرت اور بین الاقوامی میدان میں حسینی ثقافت کو فروغ دینے میں مرجعیت شیعہ کے فعال کردار کی نشاندہی کرتی ہے۔