شیعہ مرجعیت

معصومین علیہم السلام کی زیارت غسل اور وضو کے ساتھ افضل ہے، البتہ بغیر غسل اور وضو کے بھی زیارت کے لئے جانا صحیح ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

معصومین علیہم السلام کی زیارت غسل اور وضو کے ساتھ افضل ہے، البتہ بغیر غسل اور وضو کے بھی زیارت کے لئے جانا صحیح ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور اتوار 25 ذی الحجہ 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے معصومین علیہم السلام کی زیارت کے سلسلہ میں فرمایا: معصومین علیہم السلام کی زیارت غسل اور وضو کے ساتھ افضل ہے، البتہ بغیر غسل اور وضو کے بھی زیارت کے لئے جانا صحیح ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہاں غسل و وضو سے مراد مستحب غسل زیارت اور مستحب وضو ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button