ایران

ایران میں انٹرنیٹ کی بحالی اور جلد ٹیلیگرام سے پابندی ہٹنے کا امکان

ایران میں انٹرنیٹ کی بحالی اور جلد ٹیلیگرام سے پابندی ہٹنے کا امکان
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ ختم ہونے اور جنگ بندی کے بعد، ایران میں انٹرنیٹ کی پابندیاں آہستہ آہستہ ختم کی جا رہی ہیں۔
جرمن نیوز ایجنسی "ڈوئچے ویلے” کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب کی سائبر سیکیورٹی کمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کا کمیونی کیشن سسٹم دوبارہ معمول پر آ رہا ہے۔
ایران کے وزیرِ مواصلات، ستار ہاشمی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ انٹرنیٹ تک رسائی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔
روزنامہ "شرق” کی رپورٹ کے مطابق، 4 تیر (24 جون) کی صبح سے بہت سے صارفین کے لیے موبائل اور وائی فائی انٹرنیٹ بغیر وی پی این کے چلنے لگا ہے۔
کچھ علاقوں میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بھی بغیر کسی آئی پی چینجر کے استعمال ہو رہے ہیں، اگرچہ ابھی تک پورے ملک میں ان تک مکمل رسائی نہیں ملی ہے۔
ذرائع نے "شرق” کو بتایا ہے کہ جلد ہی ٹیلیگرام پر بھی پابندی ہٹائی جا سکتی ہے، حالانکہ حکام پہلے کہہ چکے تھے کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے صرف ٹیلیگرام کی پابندی ختم کی جائے گی، واٹس ایپ کی نہیں۔
یاد رہے کہ انٹرنیٹ پر پابندیاں اُس وقت بڑھ گئی تھیں جب سائبر حملے اور بینکنگ سسٹم میں خرابیاں پیدا ہوئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button