اسلامی دنیاخبریںسعودی عرب

سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں دو لوگوں کو پھانسی

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ منگل 24 جون 2025 کو القصیم کے علاقہ میں دو شہریوں کی سزائے موت پر عمل در آمد کیا گیا۔

روسیا الیوم کے مطابق ان دونوں پر دہشت گرد گروپوں کی رکنیت، فوجی اڈے پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی، دہشت گرد تنظیم کے سربراہ کے ساتھ وفاداری کا عہد کرنے، مالی امداد فراہم کرنے اور حامیوں کے بارے میں معلومات چھپانے کے الزامات تھے۔

مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق سرکاری بیان میں کہا گیا کہ یہ افراد آپریشن کی تیاری کے لئے فوجی اڈے اور اس کے اندر ہونے والی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ ان کی گرفتاری کے بعد ان افراد کا مقدمہ مجاز عدالت میں بھیجا گیا اور حتمی فیصلہ جاری کیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ شرعی قوانین کا نفاذ عوامی تحفظ کو برقرار رکھنے اور ملک کے لئے خطرہ پیدا کرنے والے عوامل سے نمٹنے کے لئے جاری رہے گا۔

انسانی حقوق کے کارکنوں نے بارہا سعودی عرب میں پھانسیوں کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ یہ سزائیں خاص طور پر شیعوں کے خلاف منصفانہ مقدمہ کے بغیر سیاسی اور مذہبی محرکات کے ساتھ دی جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button