تنظیم المکاتب میں "ایام عزا کی تیاری" ٹیبل ٹاک پروگرام منعقد
لکھنو۔ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ سکریٹری تنظیم المکاتب کے زیر صدارت بانی تنظیم المکاتب ہال میں 24 جون کو "ایام عزا کی تیاری” ٹیبل ٹاک پروگرام 3 نشستوں میں منعقد ہوا۔
ان نشستوں میں مختلف علماء اور دانشوروں نے شرکت کی۔ جن میں مولانا سید رضا حیدر زیدی پرنسپل حوزہ علمیہ حضرت غفرانمآب لکھنو، مولانا سید کاظم مہدی عروج جونپوری، مولانا سید صفدر حسین زیدی جونپور، مولانا سید ممتاز جعفر نقوی، مولانا سید تہذیب الحسن، مولانا سید علی ہاشم عابدی، مولانا سید حیدر عباس، مولانا سید اصطفی رضا، مولانا موسی رضا، مولانا سید حسنین باقری، مولانا صدف جونپوری، مولانا منظر علی عارفی، مولانا فیروز علی بنارسی، مولانا احتشام شمسی، مولانا مومن حسن، جناب محمد عالم رضوی، سینیئر صحافی سید رضوان مصطفی، مولانا صغیر الحسن، مولانا فیروز حسین وغیرہ نے شرکت کی اور اپنے تاثرات پیش کئے۔
واضح رہے کہ خطیب اعظم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کے قائم کردہ دینی تعلیمی فلاحی ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام اس پروگرام میں عزاداری اور اس کے انعقاد سے متعلق کئی اہم نکات پر علماء اور دانشوروں نے گفتگو کی۔