مقدس مقامات اور روضے

لبنان میں روضہ حضرت خولہ سلام اللہ علیہا پر پرچم حسینی نصب

لبنان میں روضہ حضرت خولہ سلام اللہ علیہا پر پرچم حسینی نصب

لبنان کے شہر بعلبک میں امام حسین علیہ السلام کی بیٹی سیدہ خولہ سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر مومنین کی موجودگی میں ماہ محرم کے موقع پر پرچم عزائے حسینی نصب کیا گیا۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے بتایا کہ لبنان کے شہر بعلبک میں امام حسین علیہ السلام کی صاحبزادی سیدہ خولہ سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر 22 جون 2025 بروز اتوار ماہ محرم الحرام کے موقع پر امام حسین علیہ السلام کا پرچم عزا انتہائی عقیدت و احترام سے نصب کیا گیا۔

کچھ مومنین نے سیدہ خولہ علیہا السلام کے روضہ مبارک کے بیرونی صحن میں پرچم عزائے حسینی لہراتے ہوئے امام حسین علیہ السلام سے وفاداری اور سیرت حسینی سے بیعت کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button