شیعہ مرجعیت

سب سے آسان حکم جو شارع نے دیا ہے وہ اصالۃ الصحہ ہے

سب سے آسان حکم جو شارع نے دیا ہے وہ اصالۃ الصحہ ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور ہفتہ 24 ذی الحجہ 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اصالۃ الصحہ کے سلسلہ میں فرمایا: سب سے آسان حکم جو شارع نے دیا ہے وہ اصالۃ الصحہ ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: مثلا اگر کسی گلی میں پانی کی چھینٹ پڑے اور معلوم نہ ہو کہ وہ پانی پاک ہے یا نجس ہے تو اصالۃ الصحہ کے مطابق اسے پاک سمجھا جائے گا۔

معظم لہ نے فرمایا: یہ حکم مکلف کے لئے ایک قسم کی الہی سہولت ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ کتاب رسائل میں مرحوم شیخ انصاری رحمۃ اللہ علیہ نے باب "استصحاب” کے آخر میں ایک مطلب نقل کیا ہے، فرمایا: جہاں بھی اصالۃ الصحہ نافذ ہوگا وہاں استصحاب کی نوبت نہیں آئے گی۔

معظم لہ نے فرمایا: استصحاب اصل عملی ہے جو برائت، اشتغال اور احتیاط پر مقدم ہے۔ استصحاب کا موضوع بقاء میں شک ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اگر اصل صحت سبب کے مرحلہ میں نافذ ہو تو مسبب کو موضوعیت حاصل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button