مقدس مقامات اور روضے
امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضوں میں سرخ قالینیں بچھا دی گئیں
امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضوں میں سرخ قالینیں بچھا دی گئیں
سید الشہداء ابو عبداللہ الحسین علیہ السلام اور حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے روضہ ہائے مبارک میں ماہ محرم خاص طور سے تاسوعا اور عاشورہ کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔
اسی لئے عزاداروں اور زائرین کی سہولت کے پیش نظر عزاداری خصوصاََ خونی ماتم کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔
اس سلسلہ میں امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے مقدس روضوں میں صبح عاشورا قمہ زنی کے لئے سرخ قالینیں بچھا دی گئی ہیں۔
نیز آنے والے دنوں میں بین الحرمین کے پورے علاقہ میں سرخ قالینیں بچھا دی جائیں گی۔