شیعہ مرجعیت

24 ذی الحجہ؛ زکوۃ میں انگوٹھی دینے، نزول آیت ولایت اور امیر المومنین کی امامت کے اعلان کا دن

24 ذی الحجہ؛ زکوۃ میں انگوٹھی دینے، نزول آیت ولایت اور امیر المومنین کی امامت کے اعلان کا دن

24 ذی الحجہ اسلامی تاریخ کا ایک اہم یادگار دن ہے۔

جس دن آیت ولایت نازل ہوئی اور آسمان وحی نے جبرئیل علیہ السلام کی زبانی امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی امامت و ولایت بلا فصل کا اعلان کیا۔

یہ آیت جس نے مستقل طور پر خدا کے حکم سے امیر المومنین علیہ السلام کے حقیقی مقام و منزلت کو ثابت کیا۔

24 ذی الحجہ اسلامی تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔

جس دن سورہ مائدہ آیت 55 کے نزول کے ساتھ ہی براہ راست حکم الہی سے امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی ولایت و امامت کا اعلان ہوا۔

اس آیت میں بیان ہوا "إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ رَاكِعُونَ”

ایمان والو! بس تمہارا ولی اللہ ہے اور اس کا رسول اور وہ صاحبانِ ایمان جو نماز قائم کرتے ہیں اور حالت رکوع میں زکوِٰ دیتے ہیں.

شیعہ اور سنی مفسرین نے اس آیت کی شان نزول امیر المومنین علیہ السلام کا حالت رکوع میں فقیر کو انگوٹھی دینے کا واقعہ بیان کیا ہے۔

جناب ابوذر غفاری رضوان اللہ تعالی علیہ کی روایت کے مطابق جو تفسیر طبری، تفسیر فخر رازی اور تفسیر ثعلبی سمیت متعدد تفسیروں میں بھی مذکور ہے، جب ایک مسکین نے مسجد نبوی میں مدد مانگی تو امیر المومنین امام علی علیہ السلام نے اسے حالت رکوع میں اپنی انگوٹھی دے دی۔

یہ منظر دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ نے دعا کی تو فورا جبرئیل علیہ السلام نازل ہوئے اور آیت ولایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کو سنائی۔

یہ آیت واضح طور پر بتاتی ہے کہ مومنین کی ولایت صرف خدا، اس کے رسول اور رکوع کی حالت میں زکوۃ ادا کرنے والے کو حاصل ہے اور یہ صرف امیر المومنین علیہ السلام ہیں۔

زمخشری، بیضاوی اور سیوطی جیسے بزرگ اہل سنت نے بھی اپنی تفسیروں میں اس حقیقت کو واضح کیا ہے۔

24 ذی الحجہ کو آیت ولایت کا نزول مومنین کے لئے خوشخبری اور امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی امامت کو ثابت کرنے کی واضح دلیل ہے۔

یہ دن تاریخ ولایت میں ایک اہم موڑ ہے جو یہ واضح کرتا ہے کہ امامت اور رسول اللہ کی جانشینی شورا سے نہیں بلکہ وحی الہی سے معین ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button