شیعہ مرجعیت

ولایت صرف 14 معصومین علیہم السلام سے مخصوص ہے اور اصول دین کا جزء ہے

ولایت صرف 14 معصومین علیہم السلام سے مخصوص ہے اور اصول دین کا جزء ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور جمعرات 22 ذی الحجہ 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے معصوم اور غیر معصوم سے ولایت کی نسبت کے سلسلہ میں فرمایا: ولایت صرف 14 معصومین علیہم السلام سے مخصوص ہے اور اصول دین کا جزء ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: معصومین علیہم السلام کے علاوہ کے لئے ولایت نہیں ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: مثلا انسان جس مرجع تقلید کی تقلید کرتا ہے تو فقط اس کے فتاوی پر عمل کرتا ہے نہ کہ اس کے زیر ولایت ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے دو روایات "فَأَمَّا مَنْ کَانَ مِنَ الْفُقَهَاءِ صَائِناً لِنَفْسِهِ حَافِظاً لِدِینِهِ مُخَالِفاً عَلَى هَوَاهُ مُطِیعاً لِأَمْرِ مَوْلَاهُ فَلِلْعَوَامِّ أَنْ یُقَلِّدُوهُ”
فقہاء میں سے جس نے اپنے نفس پر قابو کیا ہو، اپنے دین کا محافظ ہو، خواہشات کا مخالف ہو اور حکم خدا کی اطاعت کرتا ہو تو لوگوں پر اس کی تقلید کرنا واجب ہے۔
دوسری روایت "وَاَمَّا الْحَوادِثُ الواقِعَةُ فَارجِعُوا فیها اِلی رُواةِ حَدیثِنا فَاِنَّهُمْ حُجَّتی عَلیکُمْ وَاَنَا حُجةُ اللهِ علیهم” جب حوادث واقع ہوں تو تم ہماری احادیث کے راویوں (علماء) کی جانب رجوع کرو، وہ تم پر میری حجت ہیں اور میں ان پر خدا کی حجت ہوں، کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:
جب امام معصوم علیہ السلام ظاہر ہوں تو تمام شرعی رقومات ان کو دی جائے اور ان سے اجازت لی جائے۔ ان روایات میں امام معصوم علیہ السلام نے فرمایا کہ فقہاء ہمارے جانشین ہیں۔
تمام چیزیں جو امام معصوم علیہ السلام کے لئے ہیں وہ ایک فقیہ جامع الشرائط کے لئے بھی ہے۔ مگر یہ کہ کوئی دلیل ہو کہ جن کی بنیاد پر امام معصوم لوگوں کے جان، خون اور اموال پر حق رکھتے ہیں لیکن فقیہ جامع الشرائط کو یہ حق نہیں ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے امام معصوم علیہ السلام کی اس حدیث کو ایک مثال کے ذریعہ واضح کرتے ہوئے فرمایا: اگر کسی وزیر کے پاس کچھ اختیارات اور صلاحیتیں ہوں، چنانچہ وہ کسی سفر پر جانے لگے تو کسی کو اپنی جگہ مقرر کرتا ہے تو وہ تمام اختیارات اور صلاحیتیں اس کے جانشین کو منتقل کر دی جاتی ہیں الا یہ کہ مستثنیات ہوں۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button