شام میں امید کی واپسی؛ بشار الاسد کے زوال کے بعد 20 لاکھ پناہ گزین وطن لوٹ آئے
شام میں امید کی واپسی؛ بشار الاسد کے زوال کے بعد 20 لاکھ پناہ گزین وطن لوٹ آئے
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ دسمبر 2024 کو بشار الاسد کے اقتدار سے ہٹنے کے بعد، دو ملین (20 لاکھ سے زائد) شامی شہری، جن میں بیرونِ ملک پناہ گزین اور اندرونِ ملک بے گھر افراد شامل ہیں، اپنے گھروں کو واپس لوٹ چکے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی (AFP) کے مطابق، اس ادارے کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے لبنان کے دورے کے دوران کہا:
"یہ واپسی علاقائی کشیدگیوں کے درمیان امید کی علامت ہے اور یہ ثابت کرتی ہے کہ سیاسی حل ہی عدم استحکام اور بے وطنی کے خاتمے کا واحد راستہ ہے۔”
شام کو 14 سالہ جنگ کے بعد ایک بڑی سطح پر ازسرِنو تعمیر کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق، شام کی تعمیرِ نو پر 400 ارب ڈالر سے زائد لاگت آئے گی۔
اس سے قبل بھی یہ پیش گوئی کی گئی تھی کہ 2025 کے اختتام تک تقریباً ساڑھے تین ملین شامی پناہ گزین وطن واپس آ جائیں گے۔