شرعی احکام منسوخ نہیں ہوتے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
شرعی احکام منسوخ نہیں ہوتے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل 20 ذی الحجہ 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سورہ بقرہ آیت 106 کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شرعی احکام میں حقیقی منسوخی نہیں ہوئی جو کچھ بعض آیات میں بیان ہوا ہے وہ عارضی اور کسی خاص وقت کے لئے ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: اگر کسی حکم میں ابتدا میں قیود ہوں اور پھر اسے تبدیل کر دیا جائے تو اسے منسوخ نہیں کہتے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: نسخ صرف تکوینیات میں ہوتی ہے تشریح میں نہیں ہے، مرحوم محقق اردبیلی جیسے عظیم فقہاء نے بھی اسی معنی کو واضح کیا ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔