امریکہ
میکسیکو میں سمندری طوفان ‘ایرک’ کی شدت میں اضافہ، تباہی کا خدشہ
میکسیکو میں سمندری طوفان ‘ایرک’ کی شدت میں اضافہ، تباہی کا خدشہ
میکسیکو میں بحرالکاہل سے اٹھنے والا سمندری طوفان ’ایرک‘ شدت اختیار کرگیا ہے اور کیٹیگری 4 میں تبدیل ہوچکا ہے۔ نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان کی رفتار 230 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے اور یہ میکسیکو کے ساحلی شہر سے 90 میل جنوب مشرق میں موجود ہے۔ حکام نے ممکنہ زمینی ٹکراؤ سے قبل الرٹ جاری کردیا ہے۔
طوفان کے باعث جنوبی میکسیکو کے کچھ علاقوں میں شدید ہواؤں، خطرناک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ صدر میکسیکو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔
مزید برآں، ریاست Chiapas، Guerrero اور Oaxaca میں تقریباً 2 ہزار پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاسکے۔ صورتحال پر مسلسل نگرانی جاری ہے۔