عراق
عراقی ڈاکٹرس نے ایران کی مدد کے لئے آمادگی کا اعلان کیا
عراقی ڈاکٹرس نے ایران کی مدد کے لئے آمادگی کا اعلان کیا
ایران اور اسرائیل کے درمیان فوجی کشیدگی میں اضافے کے بعد عراقی ڈاکٹرس کی ایک بڑی تعداد نے بیانات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ممکنہ زخمیوں کی مدد کے لئے رضاکارانہ طور پر ایران جانے کے لئے تیار ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے مڈل ایسٹ نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان ڈاکٹرز نے عراقی اور ایرانی عوام کے درمیان انسانی، مذہبی اور تاریخی تعلقات پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ ایرانی ہسپتالوں میں طبی اور نگہداشت کے کچھ خدمات سنبھال سکتے ہیں۔
یہ اقدام خطہ میں شہریوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے سلسلہ میں خدشات کے دوران کیا گیا۔
مبصرین نے عراقی ڈاکٹرس کے رد عمل کو بحران کے وقت قومی سرحدوں سے باہر انسانی اور فنی ہمدردی کی مثال قرار دیا ہے۔