دنیا

17؍ جون، خشک سالی کا دن: زمین کا 40؍ فیصد حصہ بنجر ہے: یو این

17؍ جون، خشک سالی کا دن: زمین کا 40؍ فیصد حصہ بنجر ہے: یو این

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال 10؍ لاکھ مربع کلومیٹر زمین صحرا میں تبدیل ہورہی ہے۔ اس طرح زمین کا 40؍ فیصد حصہ بنجر ہوچکا ہے۔

خشک سالی سے نمٹنے کا عالمی دن 17 جون کو ایک سنگین یاد دہانی کے ساتھ منایا گیا کہ ہر سال 10؍ لاکھ مربع کلومیٹر پیداواری اراضی ریگستان کے بڑھنے کی وجہ سے بنجر ہورہی ہے اور زمین کی سطح کا تقریباً 40؍ فیصد اس زمرے میں ہے۔ یہ دن ہر سال ایک مختلف تھیم کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ نے 1994ء میں باضابطہ طور پر 17؍ جون کو ’’خشک سالی کا دن‘‘ کے طور پر نامزد کیا تاکہ زمینی انحطاط، اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے بیداری پیدا کی جا سکے۔ اس سال، یہ دن ’’زمین کی بحالی؛ مواقع بتائیں‘‘ کے تھیم کے تحت منایا جائے گا تاکہ زمین کی بحالی کو اجاگر کیا جا سکے۔ آج، زمین کی سطح کا تقریباً 40؍ فیصد بنجر ہے جو 3؍ بلین سے زیادہ لوگوں کو براہ راست متاثر کر رہا ہے اور پوری دنیا میں آب و ہوا، حیاتیاتی تنوع، اور معاش پر شدید اثرات مرتب کر رہا ہے۔

یو این سی سی ڈی کے مطابق زمین کی تنزلی، ریگستان اور خشک سالی سے ہونے والے مشترکہ اقتصادی نقصانات کا تخمینہ 878؍ بلین ڈالر سالانہ ہے، جو عالمی مداخلت کی فوری ضرورت پر زور دیتا ہے۔ یو این سی سی ڈی گلوبل میکانزم کے مطابق، زمین کے انحطاط کو روکنے اور اسے تبدیل کرنے کیلئے 2025ء اور 2030ء کے درمیان یومیہ ایک بلین ڈالر کی مستقل عالمی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔ سب سے بڑا عالمی ہدف 2030ء تک 15؍ ملین مربع کلومیٹر انحطاط شدہ زمین کو بحال کرنا ہے، جو پائیدار ترقی کے اہداف اور ماحولیاتی نظام کی بحالی پر اقوام متحدہ کی دہائی کے مطابق ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس نے کہا کہ ’’میں حکومتوں، کاروباری اداروں اور کمیونٹیز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس ضمن میں کام کریں اور پائیدار زمین کے استعمال کے بارے میں ہمارے مشترکہ عالمی وعدوں پر عمل کو تیز کریں۔ ہمیں بحالی کیلئے انحطاط کو دور کرنا چاہئے۔‘‘

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button