یورپ

مشرق وسطی میں کشیدگی کے درمیان برلن میں مسلم مخالف حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ

مشرق وسطی میں کشیدگی کے درمیان برلن میں مسلم مخالف حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ

ڈیلی صباح کے مطابق جرمنی میں اسلاموفوبیا اور مسلم مخالف نفرت کے خلاف اتحاد کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے برلن میں مسلمانوں کے خلاف حملوں اور امتیازی سلوک میں گذشتہ سال کے مقابلے 2024 میں تقریبا 70 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں زبانی طور پر حراساں کئے جانے، اسکولوں، کام کی جگہوں اور رہائش گاہوں میں امتیازی سلوک کے 644 واقعات درج کئے گئے، جن میں زیادہ تر متاثرین مسلمان خواتین تھیں۔

تنظیم کے ڈائریکٹر ریما حنانو نے ایک پریس کانفرنس میں صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ عوامی مقامات مسلمان بچوں کے لئے بھی غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔

یہ نئی لہر مشرق وسطی میں اکتوبر کے واقعات کے بعد شروع ہوئی تھی اور میڈیا اور سیاسی بیاینیہ کی وجہ سے اس میں شدت آئی ہے جو مسلمانوں کو ایک سیکورٹی خطرے کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ترکی نے اس رجحان کا مقابلہ کرنے کے لئے وسیع سفارتی اور قانونی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button