بدخشاں میں شیعہ عالم دین کی شہادت، طالبان حکام کی خاموشی
بدخشاں افغانستان کے مقامی ذرائع نے ہفتہ 14 مئی کی شام ایک ممتاز شیعہ عالم کی دل دہلا دینے والی شہادت کی اطلاع دی۔
صوبہ کشم میں حوزہ علمیہ امام صادق علیہ السلام کے استاد حجۃ الاسلام والمسلمین امیری کو نامعلوم افراد نے "شغنان” میں دوران تبلیغ شہید کر دیا اور سر و بدن میں جدائی کر دی۔
حملہ آوروں کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہے تاہم بعض ذرائع نے ان کا مقصد تکفیری اور مذہبی بتایا ہے۔
طالبان نے ابھی تک اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی افغان شیعہ علماء نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس واقعہ پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے علماء کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اس جرم کے مرتکب افراد کو سزا دینے کے لئے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
علاقے کے لوگوں نے حکومت سے پر امن بقائے باہمی کے لئے کوششیں کرنے، تصادم اور خونریزی سے گریز کرنے اور اس جرم کے مرتکب افراد کی شناخت اور سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔