ایران

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ جنگ بندی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ جنگ بندی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنے ہنگامی اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی اور تمام اغوا شدگان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ اجلاس جمعرات کو ہوا۔ قبل ازاں امریکہ نے گزشتہ ہفتے سلامتی کونسل میں اسی طرح کی ایک کوشش کو ویٹو کر دیا تھا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فِلےمون یانگ نے اجلاس کے آغاز میں کہا کہ "فوری ضرورت کے باوجود سلامتی کونسل اس معاملے پر ایک بار پھر مفلوج ہے”۔

انہوں نے مزید کہا، "اور ایک بار پھر جنرل اسمبلی سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غزہ کی ناقابل قبول اور تباہ کن صورتحال سے نمٹنے کے لیے قیادت کرے”۔

قرارداد کا مسودہ مجموعی طور پر 50 ممالک اور خطوں نے تجویز کیا تھا۔

یہ غزہ میں غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی، حماس اور دیگر گروپوں کے پاس موجود تمام یرغمالیوں کی رہائی اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کرتی ہے۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنرل اسمبلی "شہریوں کو بھوکا مارنے کے کسی بھی طرح کے جنگی حربے کے استعمال کی سختی سے مذمت کرتی ہے” اور "اس بات پر زور دیتی ہے کہ ایک قابض طاقت، بین الاقوامی قانون کے تحت انسانی امداد کو تمام ضرورت مند آبادی تک پہنچانے کو یقینی بنانے کی پابند ہے”۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button