شیعہ میڈیا اور ادارے

عید غدیر سے عید مباہلہ تک "ہفتہ ولایت” پورے جوش و خروش کے ساتھ منائیں: مولانا سیف عباس

عید غدیر سے عید مباہلہ تک "ہفتہ ولایت” پورے جوش و خروش کے ساتھ منائیں: مولانا سیف عباس

لکھنو۔ دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ میں جشن عید غدیر کی تیاریوں کو لے کر ایک نشست کا انعقاد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم سے نشست کا آغاز ہوا۔ بعدہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے وکیل اور خاندان اجتہاد کے نامور عالم دین مولانا سید سیف عباس نقوی نے مومنین کو عید غدیر کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مومنین کو چاہیے کہ ابھی سے عید غدیر کی تیاریوں میں مشغول ہو جائیں اور اپنی بستیوں، قصبوں، علاقوں میں اس عید کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کو اس عید اکبر کی تیاریوں کے لئے آمادہ کریں۔ کیونکہ عید غدیر کے دن کی فضیلت اور اہمیت سے متعلق کافی روایات و احادیث موجود ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ نے اس دن عید منائی اور ہر نبی اس دن کی شان و عظمت کا قائل رہا ہے لہذا مومنین کو جان لینا چاہیے کہ عید غدیر کا دن جشن و مسرت کا دن ہے اسی وجہ سے اہل بیت علیہم السلام کی جانب سے خاص طور پر اس دن جشن و سرور کا اظہار اور عید منانے پر زور دیا گیا ہے۔
مولانا سید سیف عباس نے مزید کہا کہ یوم عید غدیر بے پناہ فضیلتوں کا حامل ہے قیامت کے دن چار دنوں کو دلہن کی طرح خدا کی بارگاہ میں پیش کیا جائے گا۔ عید فطر، عید قربان، روز جمعہ اور عید غدیر۔ غدیر کا دن عید قربان اور عید فطر کے مقابل ستاروں کے درمیان چاند کے مانند ہوگا۔
مولانا سید سیف عباس نے کہا کہ عید غدیر کے دن مختلف اعمال ہیں جن کو مومنین کو بجا لانا چاہیے جیسے غسل کرنا، دو رکعت نماز پڑھنا، روزہ رکھنا، دعائے ندبہ پڑھنا، نئے کپڑے پہننا، خوشبو لگانا، مومنین سے مسکرا کر ملاقات کرنا اور عیدی تقسیم کرنا ہے۔ اس دن روزہ رکھنا، افطار کرانا کیونکہ اس دن روزہ رکھنے کا ثواب 60 برس کے گناہوں کا کفارہ ہے۔
آخر میں مولانا سید سیف عباس نے مومنین سے اپیل کی کہ عید غدیر سے دوسری اقوام کے لوگوں کو آشنا کرائیں اور اس بات کو واضح کریں کہ عید غدیر کے دن ولایت امیر المومنین علیہ السلام کے اعلان کے بعد دین اسلام مکمل ہوا۔ چونکہ عید غدیر جو عید اکبر ہے ہم لوگ ایک دن میں اعمال و جشن و مقاصدہ کے بعد ختم کر دیتے ہیں جبکہ عید الفطر اور عید قربان کا کئی دنوں تک اہتمام کرتے ہیں ہمیں اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ عید غدیر جو عید اکبر ہے اس دن حاجیوں کو روک کر پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ نے ولایت کا مژدہ سنایا لہذا ہم دنیا کے تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ 15 جون 2025 سابق 18 ذی الحجہ 1446 ہجری سے 21 جون 2025 مطابق 24 ذی الحجہ عید مباہلہ تک کیوں نہ ہم ان دونوں عیدوں کو ملا کر یعنی اعلان ولایت سے تصدیق ولایت تک پورا "ہفتہ ولایت” میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button