عراق
شام کا استحکام عراق کی قومی سلامتی کا حصہ: السودانی
شام کا استحکام عراق کی قومی سلامتی کا حصہ: السودانی
عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے شام کے شیعہ علماء کے ایک وفد سے ملاقات میں شام کے استحکام اور عراق کی قومی سلامتی کو یقینی بنانے میں اس کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔
السودانی نے ملاقات میں کہا: شام کا استحکام عراق اور خطہ کی سلامتی اور امن کے لئے ضروری ہے۔
اجلاس میں شام میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور مفاہمت اور پرامن بقائے باہمی کے کلچر کو پھیلانے کی کوشش کی حمایت پر زور دیا گیا۔
انہوں نے شامی قوم کے تمام طبقات کی شہریت پر مبنی ملک کی تعمیر اور سماجی اتحاد اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں حصہ لینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔