عظیم الہی عید غدیر کے یادگار عشرہ میں روضہ ہائے مبارک اور سڑکوں پر عید غدیر کی رونقیں
عظیم الہی عید غدیر کے یادگار عشرہ میں روضہ ہائے مبارک اور سڑکوں پر عید غدیر کی رونقیں
عید غدیر کے یادگار عشرہ میں پوری دنیا میں اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والے اس عظیم الشان جشن کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
اس سلسلہ میں غدیر خم کا پرچم امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے گنبد مبارک کے بغل میں نصب کیا گیا اور صحن حیدری کو مخصوص قالین سے سجایا گیا۔
اسی کے ساتھ ہی حرم مقدس کی جانب جانے والی سڑکوں کو برقی اور دیگر تزئینات سے سجایا گیا ہے۔
نجف اشرف میں قرآن کریم کی ایک نمائش کا آغاز ہوا ہے اور مومنین گروہ در گروہ زائرین و مومنین کی خدمت کے لئے سبیلوں کی تیاری کر رہے ہیں۔
اسی طرح کی تقریبات کربلا، سامرہ، کاظمین اور دیگر زیارتی شہروں میں شروع ہو چکی ہیں اور ایران، افغانستان، پاکستان اور عرب ممالک کے علاوہ دنیا بھر میں امام بارگاہوں اور عزا خانوں میں عوامی تقریبات کی سجاوٹ اور تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔
شہروں کی فضا ولایت کی رنگ و بو سے پُر ہے اور عید غدیر کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔