جس طرح نماز، روزہ اور حج عبادت ہے اسی طرح ذکر امیر المومنین علیہ السلام بھی عبادت ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
جس طرح نماز، روزہ اور حج عبادت ہے اسی طرح ذکر امیر المومنین علیہ السلام بھی عبادت ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل 13 ذی الحجہ 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سورہ بینہ آیت 5 "وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ” (انسانوں کو خدا کی عبادت کے علاوہ کوئی حکم نہیں دیا گیا ہے) کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دنیا میں انسانوں کو اللہ تعالی کی عبادت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: جس طرح نماز، روزہ اور حج عبادت ہے اسی طرح ذکر امیر المومنین علیہ السلام بھی عبادت ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔