سعودی عرب

سعودی عرب میں 15؍ جون سے 15؍ ستمبر 2025ء، دھوپ میں کام کرنے پر پابندی

سعودی عرب میں 15؍ جون سے 15؍ ستمبر 2025ء، دھوپ میں کام کرنے پر پابندی

سعودی عرب میں موسم گرما کے پیش نظر 3؍ ماہ تک دوپہر میں 3؍ گھنٹے (12؍ سے 3) دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت (ایم ایچ آر ایس ڈی) نے اعلان کیا ہے کہ اتوار 15؍ جون سے 15؍ ستمبر 2025ء تک تمام نجی شعبے کی کمپنیوں اور اداروں کیلئے دوپہر سورج کی روشنی میںکام پر پابندی ہوگی۔ وزارت پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کی قومی کونسل کے تعاون سے دوپہر 12؍ سے 3؍ بجے تک سورج کی روشنی میں کام کرنے پر پابندی لگانا شروع کر دے گی۔ اس کی مدت کار 3؍ ماہ ہوگی۔ وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ پرائیویٹ سیکٹر میں کارکنوں کی حفاظت اور صحت کے تحفظ کا ایک حصہ ہے جس کے ذریعے ان کے کام کو براہ راست سورج کی روشنی میں کھلے میں کرنے پر پابندی ہے۔ اس کا مقصد انہیں صحت کے ممکنہ خطرات سے بچانا اور بین الاقوامی پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کے معیارات کے مطابق صحت مند اور محفوظ کام کا ماحول فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button