ماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر
جشن عید غدیر اور جلوس مسرت 15 جون کو
حسینی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جشن عید غدیر اور جلوس مسرت 15 جون کو
آل انڈیا شیعہ حسینی فاؤنڈیشن کے عہدہ داران اور ممبران کا ایک اہم جلسہ منعقد ہوا۔
جس میں طے پایا کہ گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی یوم عید غدیر دن میں ایک بجے مولانا ظہیر احمد افتخاری کی اقتدا میں نماز ظہرین با جماعت شبیہ روضہ نجف میں ادا کی جائے گی۔
بعد نماز مولانا سید عباس ارشاد نقوی محفل فضائل کو خطاب فرمائیں گے، جس کے بعد جلوس عید غدیر برآمد ہو گا جو اپنے قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا درگاہ حضرت عباس علیہ السلام، روضہ فاطمین جائے گا اور شبیہ روضہ بیت الحزن پر اختتام پذیر ہو گا،جہاں اولا شعراء غدیر بارگاہ مولائے غدیر میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے بعدہ مولانا مرزا جعفر عباس محفل فضائل کو خطاب کریں۔