زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں: علامہ مقصود علی ڈومکی
زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں: علامہ مقصود علی ڈومکی
کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے عیدِ قربان کے بابرکت موقع پر سانحۂ مچھ کے شہداء کے لواحقین کے گھروں پر حاضری دی اور انہیں عید کی پُرخلوص مبارکباد پیش کی اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس موقع پر کہا کہ "شہداء ہمارے محسن ہیں۔ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔ ہم شہداء کے مشن اور مقصد کو ہر قیمت پر آگے بڑھائیں گے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج بھی بلوچستان اور سندھ سمیت ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے۔ وہ ادارے جن پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، وہ اپنے فرائض منصبی ادا کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ ہزاروں شہداء کے خون سے انصاف ہونا چاہیے، اور ان کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہئے۔”