پاکستان

یوم شہادت ‌امام محمد باقر علیہ السلام؛ بر صغیر میں مجالس عزا کا انعقاد

یوم شہادت ‌امام محمد باقر علیہ السلام؛ بر صغیر میں مجالس عزا کا انعقاد

امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت پر بر صغیر ہندوستان و پاکستان میں شیعہ نشین علاقوں میں مجالس عزا منعقد ہوئیں۔

پاکستان کے شہر کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں اور بستیوں میں مومنین نے امام پنجم حضرت ابو جعفر امام محمد باقر علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت کی یاد میں مجالس عزا منعقد کی اور عزاداری کی۔

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی اور اس کے قرب و جوار، حیدرآباد، ممبئی اور لکھنو سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں اور بستیوں میں امام محمد باقر علیہ السلام کی مجالس عزا منعقد ہوئیں۔

لکھنو میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے وابستہ حوزہ علمیہ ابو طالب علیہ السلام سمیت شہر کے دیگر امام بارگاہوں اور مساجد میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button