ماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

مکہ مکرمہ میں بعثہ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی میں مجلس عزائے امام محمد باقر علیہ السلام منعقد

مکہ مکرمہ میں بعثہ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی میں مجلس عزائے امام محمد باقر علیہ السلام منعقد

مکہ مکرمہ میں بعثہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ میں یوم شہادت حضرت امام محمد باقر علیہ السلام مجلس عزا منعقد ہوئی۔

اس مجلس عزا میں دینی، ثقافتی، قومی شخصیات اور مومنین نے شریک ہو کر اہل بیت علیہم السلام سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

مجلس عزا کے مقرر نے امام محمد باقر علیہ السلام کی علمی اور روحانی شخصیت کو بیان کرتے ہوئے ان کی مظلومیت کا تذکرہ کیا۔

واضح رہے کہ امام محمد باقر علیہ السلام ہم شیعوں کے پانچویں امام اور حجت خدا ہیں۔ یکم رجب المرجب سن 57 ہجری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے اور 7 ذی الحجہ سن 114 ہجری کو اموی حاکم ہشام ملعون کے زہر سے شہید ہوئے۔ جنت البقیع میں آپ کا ویران مزار مقدس آج بھی آپ اور وہاں دفن دیگر معصومین علیہم السلام کی مظلومیت کا اعلان کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button