شام

دمشق کے قریب گرفتاری کے بعد شامی علوی اقلیت کے پانچ افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

دمشق کے قریب گرفتاری کے بعد شامی علوی اقلیت کے پانچ افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

شام میں اقلیتی علوی فرقے سے تعلق رکھنے والے پانچ نوجوانوں کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرنے کے دو دن بعد گولی مار کر قتل کر دیا۔

شامی انسانی حقوق کی تنظیم "سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس” نے اطلاع دی ہے کہ ان افراد کی لاشیں منگل کی رات دمشق کے المجتہد اسپتال میں ملی ہیں، جن پر ماورائے عدالت قتل (فیلڈ ایکزیکیوشن) کے واضح نشانات پائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق مقتولین ایک ریسٹورنٹ میں کام ختم کرنے کے بعد منی بس کے ذریعے واپس جا رہے تھے کہ ایک چیک پوسٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں گرفتار کر لیا۔

منی بس کا ڈرائیور زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ ساتویں شخص کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

علوی اقلیت، جس سے سابق صدر بشار الاسد کا تعلق تھا، ان کے زوال کے بعد سے مسلسل حملوں اور انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنی ہوئی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ ماورائے عدالت قتل کی وارداتیں تاحال جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button