اسلامی دنیاخبریںشیعہ میڈیا اور ادارے
امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس کے عہدے داروں کا فرینکفرٹ میں مرکز امام سجاد علیہ السلام کا دورہ

امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس کے سینیئر عہدے داروں نے اپنے جرمنی کے سفر کے دوران فرینکفرٹ میں مرکز امام سجاد علیہ السلام کا دورہ کیا۔

اس دورہ کا مقصد اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی ترویج کے میدان میں سرگرم یورپی اسلامی مراکز اور نیٹ ورکس کے درمیان ثقافتی اور میڈیا تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

واضح رہے کہ امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ انگریزی، عربی، فارسی، اردو، ترکی وغیرہ میں تعلیمات آل محمد علیہم السلام اور پیغامات اہل بیت علیہم السلام کو سیٹلائٹ چینلز اور دیگر ذرائع سے پوری دنیا میں پہنچا رہا ہے۔