شیعہ مرجعیت

مجلس عزائے امام محمد باقر علیہ السلام بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی قم میں منعقد

مجلس عزائے امام محمد باقر علیہ السلام بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی قم میں منعقد

قم مقدسہ ایران میں واقع بیت مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ میں امام محمد باقر علیہ السلام کے ایام شہادت کی مناسبت سے منگل 6 ذی الحجہ 1446 ہجری کو مجلس عزا منعقد ہوئی۔

اس مجلس عزا میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے علاوہ علماء حوزہ علمیہ، طلاب علوم دینیہ، مذہبی اور ثقافتی شخصیات اور محبان و عاشقان آل محمد علیہم السلام نے شرکت کی۔

اس مجلس عزا کے مقررین نے باقرالعلوم امام محمد باقر علیہ السلام کی زندگی اور سیرت کے اہم گوشے بیان کئے۔ آخر میں حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ فرجہ الشریف کی سلامتی اور ظہور کی دعا کی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button