یوم عرفہ اور عید الاضحی کے موقع پر کربلا میں حفظان صحت کی تیاری
یوم عرفہ اور عید الاضحی کے موقع پر کربلا میں حفظان صحت کی تیاری
کربلا کے صوبائی محکمہ صحت نے یوم عرفہ اور عید الاضحی کے موقع زائرین کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے ایک خصوصی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مشرق وسطی کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس منصوبہ میں طبی ٹیموں کی تعیناتی، عارضی طبی مراکز کو لیس کرنا اور زائرین کی بڑی تعداد کو جواب دینے کے لئے ہسپتالوں کو مکمل طور تیار کرنا شامل ہے۔
متعدی بیماریوں سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور خوراک کی تقسیم کے مراکز کی نگرانی بھی اس پروگرام کا دوسرا حصہ ہے۔
یہ منصوبہ صوبہ کے سروس اور سیکورٹی اداروں کے تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے اور اس میں صحت کے ممکنہ بحرانوں سے نمٹنے کے لئے تفصیلی منصوبہ بندی شامل ہے۔
کربلا کے محکمہ صحت کے ذمہ داروں نے حفظان صحت کی ٹیموں کے ساتھ شہریوں اور زائرین کے تعاون پر زور دیا ہے اور عوام سے صحت کے رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔