آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی: تمام زمین، پانی، نمک، درخت اور ہر وہ چیز جو زمین کا سرمایہ سمجھی جاتی ہے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا اصل مہر تھا
تمام زمین، پانی، نمک، درخت اور ہر وہ چیز جو زمین کا سرمایہ سمجھی جاتی ہے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا اصل مہر تھا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور اتوار 4 ذی الحجہ 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے "صِداق” کے معنی کے سلسلہ میں فرمایا: "صِداق” کے معنی مہر ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مہر کے سلسلہ میں فرمایا: اس سلسلہ میں مختلف روایات موجود ہیں۔ البتہ فقہاء کے درمیان یہ بات مشہور ہے کہ امیر المومنین علیہ السلام نے اپنا کچھ مال مثلا زرہ وغیرہ بیچ کر 500 چاندی کے درہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کو پیش کئے تھے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: یہ بظاہر مہر تھا لیکن جیسا کہ روایات میں مذکور ہے کہ تمام زمین، پانی، نمک، درخت اور ہر وہ چیز جو زمین کا سرمایہ سمجھی جاتی ہے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا اصل مہر تھا۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔