سعودی عرب

سعودی عرب میں مولانا غلام حسنین وجدانی کی رہائی کیلئے حکومت پاکستان فوری سفارتی ذرائع استعمال کرے: علامہ سید احمد اقبال رضوی

سعودی عرب میں مولانا غلام حسنین وجدانی کی رہائی کیلئے حکومت پاکستان فوری سفارتی ذرائع استعمال کرے: علامہ سید احمد اقبال رضوی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ممتاز شیعہ عالم دین مولانا حسنین وجدانی کی سعودی عرب میں بلا جواز گرفتاری پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے حکومتِ پاکستان، بالخصوص وزارتِ خارجہ سے مطالبہ کیا کہ سعودی حکام سے فوری طور پر سفارتی ذرائع کے ذریعہ رابطہ کیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مولانا حسنین وجدانی کے لئے قونسلر رسائی کا بندوبست کیا جائے تاکہ ان کی خیریت، قانونی حیثیت اور گرفتاری کی وجوہات کا شفاف انداز میں تعین ہو سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کی فوری رہائی کو یقینی بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button