طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 50 لاکھ سے زائد افغان واپس وطن پہنچے: طالبان
طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 50 لاکھ سے زائد افغان واپس وطن پہنچے: طالبان
طالبان نے کہا کہ ’اسلامی امارت‘ کئے اقتدار میں آںے کے بعد پڑوسی ممالک سے اب تک 50 لاکھ سے زائد افغان باشندے وطن واپس پہنچے ہیں۔
طلوع نیوز کے مطابق یہ اعلان افغانستان کی وزارت برائے پناہ گزین اور وطن واپسی نے کیا ہے۔
وزارت برائے پناہ گزین کے ترجمان عبدالمطلب حقانی نے کہا ہے کہ صرف گزشتہ دو میں میں پاکستان، ایران اور ترکیہ سے 2 لاکھ 68 ہزار افغان باشندے واپس وطن پہنچے ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این اچ سی آر) نے رپورٹ کیا ہے کہ گذشتہ دو ماہ میں ایران اور پاکستان سے پانچ لاکھ سے زائد افغانوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
یو این ایچ سی آر نے مزید کہا کہ بین الاقوامی امداد میں کمی کی وجہ سے افغانستان کو بحرانی حالات کا سامنا ہے، اس لیے پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل محفوظ، باوقار اور رضاکارانہ بنیادوں پر ہونا اہم ہے۔