بلوچستان پاکستان کے ایک شہر پر قبضہ
بلوچستان پاکستان کے ایک شہر پر قبضہ
علیحدگی پسند گروپ بلوچستان "لبریشن آرمی آف پاکستان” نے تصاویر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پولیس اور لیویز فورسز سے تعلق رکھنے والے متعدد ہتھیار قبضے میں لئے ہیں اور ان کی ایک گاڑی کو آگ لگا دی ہے۔
یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شائع ہوئیں اور انہیں بڑے پیمانے پر کوریج ملی۔
مقامی ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کا شہر سوراب مکمل طور پر اس مسلح گروپ کے کنٹرول میں ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گروپ کے مسلح دستے شہر کے حساس علاقوں میں تعینات ہیں اور انہوں نے بعض سرکاری اور سکیورٹی عمارتوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔
نیو بھارت ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی سکیورٹی حکام نے ابھی تک سرکاری طور پر اس حملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے، لیکن شہر کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے کمک اور بھاری سامان بھیجے جانے کی اطلاعات ہیں۔
تاہم بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی نا امنی پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
سوراب پر قبضہ بلوچستان کے پرانے تنازعات میں ایک اہم تبدیلی ہے اور تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو جنوب مغربی پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال مزید نازک ہو جائے گی۔