اگر کسی معصوم سے کوئی حدیث مروی ہو تو اسے کسی دوسرے معصوم کی جانب منسوب کرنے میں حرج نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
اگر کسی معصوم سے کوئی حدیث مروی ہو تو اسے کسی دوسرے معصوم کی جانب منسوب کرنے میں حرج نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور جمعرات یکم ذی الحجہ 1446 ہجری کو منعقد ہوا. جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے معصومین علیہم السلام سے حدیث نقل کرنے کے سلسلہ میں فرمایا: فقہاء کی ایک جماعت کا ماننا ہے کہ ائمہ معصومین علیہم السلام شخص واحد کے حکم میں ہیں، لہذا ان حضرات کا کلام مختلف اوقات میں زمان و مکان کے حوالے سے ایک ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: لہذا اگر کسی معصوم سے کوئی حدیث مروی ہو تو اسے کسی دوسرے معصوم کی جانب منسوب کرنے میں حرج نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔