سعودی عرب

سعودی عرب نے ہندوستان اور پاکستان سمیت 14 ملکوں کیلئے تمام ویزے بند کر دیئے

سعودی عرب نے ہندوستان اور پاکستان سمیت 14 ملکوں کیلئے تمام ویزے بند کر دیئے

سعودی عرب نے ایک اہم اعلان میں ہندوستان اور پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کیلئے "بلاک ورک ویزہ کوٹہ” کا اجرا جون 2025 تک کیلئے معطل کر دیا۔ متاثرہ ممالک میں ہندوستان ، پاکستان، مصر، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ یہ فیصلہ حج سیزن سے قبل امیگریشن کنٹرول، رش کی روک تھام اور غیر قانونی حج کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ بلاک ورک ویزا ایک ایسا کوٹہ ہوتا ہے جو سعودی کمپنیاں پہلے سے منظور کروا کر مخصوص ممالک سے ورکرز منگوا سکتی ہیں۔

اب اس پابندی کے بعد نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی، پرانی درخواستوں میں تاخیر یا رد ہو سکتی ہیں، جن افراد کو ویزا ملا لیکن سعودی عرب داخل نہیں ہوئے وہ داخلے میں دقت کا سامنا کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سعودی عرب نے عمرہ، فیملی وزٹ، بزنس اور ٹورسٹ ویزے بھی کئی ممالک کیلئے عارضی طور پر روک دیئے ہیں، یہ پابندیاں جون 2025 کے اختتام تک جاری رہیں گی اور امکان ہے کہ حج سیزن کے بعد نرمی کی جائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button