اربعین کے زائرین کے لیے عراق کی سرحدی تیاری، دو نئے بارڈر کراسنگ پوائنٹس بنانے کا فیصلہ
اربعین کے زائرین کے لیے عراق کی سرحدی تیاری، دو نئے بارڈر کراسنگ پوائنٹس بنانے کا فیصلہ
عراق نے اربعین کے موقع پر زائرین کی بڑی تعداد کے استقبال کے لیے سرحدی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔
عراقی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق، سرحدی گذرگاہوں کی تنظیم کے حالیہ اجلاس میں، جس کی صدارت عمر عدنان الوائلی نے کی، اربعین زائرین کی سہولت کو اولین ترجیح قرار دیا گیا۔
اجلاس میں واسط صوبے کے گورنر محمد جمیل المیاحی بھی شریک تھے، جنہوں نے موجودہ سرحدی راستوں کی توسیع اور "الشهـابی” نامی ایک نئے بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زائرین کے آمد و رفت کے راستوں میں بہتری لانے کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو انفراسٹرکچر کا جائزہ لے کر ضروری اقدامات کریں گی۔
یہ تمام اقدامات اربعین حسینی کے موقع پر لاکھوں زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، تاکہ ان کے سفر کو محفوظ، منظم اور آسان بنایا جا سکے۔