اسلامی دنیا
مکہ مکرمہ میں بعثہ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے خدمات کا آغاز
مکہ مکرمہ میں بعثہ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے خدمات کا آغاز
حج تمتع 1446 ہجری کی آمد کے ساتھ ہی بعثہ آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے مدینہ منورہ میں اپنے خدمات کا باضابطہ آغاز کیا تھا۔
مدینہ منورہ میں خدمات کی ادائیگی کے بعد 28 مئی 2025 بروز بدھ سے حرم الہی مکہ مکرمہ میں خدمات کا آغاز کیا۔
اس بعثہ کا مقصد دوران حج حجاج بیت اللہ الحرام کو خدمات فراہم کرنا ہے جن میں شرعی سوالات کے جوابات، مذہبی جلسات، زائرین کی رہنمائی اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔
مکہ مکرمہ میں بعثہ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی دام ظلہ العزیزیہ الشمالیہ، المعسکر الکشفی اسٹریٹ، فیفان ہوٹل سے دائیں جانب المبخرہ اسٹریٹ پر چوتھی عمارت کے گراونڈ فلور پر واقع ہے۔