عراق

العتبہ کاظمیہ: چالیس لاكھ سے زائد زائرین نے شہادتِ امام محمد تقی (علیہ السلام) کی مناسبت سے زیارت کی

العتبہ کاظمیہ: چالیس لاكھ سے زائد زائرین نے شہادتِ امام محمد تقی (علیہ السلام) کی مناسبت سے زیارت کی

بغداد – بدھ کے روز العتبہ کاظمیہ مقدسہ نے اعلان کیا ہے کہ امام محمد الجواد (علیہ السلام) کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مراسمِ زیارت میں چار ملین سات لاکھ چونتیس ہزار سے زائد زائرین نے شرکت کی، جو کہ پُرایمان ماحول اور جامع سیکیورٹی و خدمتی منصوبہ بندی کے تحت انجام پائے۔

"شیعہ نیوز ایجنسی” کو موصولہ سرکاری بیان میں العتبہ کاظمیہ نے بتایا کہ اس موقع پر تمام شعبہ جات، دفاتر اور یونٹس کے عملے کو مکمل طور پر متحرک کیا گیا، جنہیں رضاکاروں، دینی و حوزوی اداروں، سیکیورٹی، خدمتی اور طبی محکموں کی مکمل معاونت حاصل رہی تاکہ مؤمن زائرین کے لیے بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

العتبہ کاظمیہ نے حکومتی اداروں، خصوصاً سیکیورٹی فورسز، خدمتی وزارتوں، ریاستی دفاتر، شہری تنظیموں اور رضاکاروں کے درمیان اعلیٰ سطحی تعاون و ہم آہنگی کو سراہا، اور کہا کہ ان کوششوں کی بدولت زیارت کا عمل منظم اور سہل انداز میں مکمل ہوا۔

مزید برآں، العتبہ نے اُن ذرائع ابلاغ اور ٹی وی چینلز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس روحانی موقع کی کوریج کی اور دنیا بھر تک اس کے مناظر پہنچائے۔ اس موقع کو العتبہ نے عراقی عوام کی دینی مناسبتوں کو نظم و ضبط اور اخلاص کے ساتھ منعقد کرنے کی صلاحیت کا مظہر قرار دیا۔

بیان کے اختتام پر العتبہ کاظمیہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زائرین کے اعمال کو قبول فرمائے، امام مہدی منتظر (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے ظہور میں تعجیل فرمائے، اور یہ مناسبت پوری امت مسلمہ کے لیے خیر و سلامتی کا باعث بنے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button