شیعہ مرجعیت

آیات قرآنی اور احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ذُکر اور ذِکر دونوں پر ثواب ملتا ہے، حالانکہ ذِکر کی زیادہ تاکید کی گئی ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

آیات قرآنی اور احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ذُکر اور ذِکر دونوں پر ثواب ملتا ہے، حالانکہ ذِکر کی زیادہ تاکید کی گئی ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر 28 ذی القعدہ 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ شیرازی نے ذُکر اور ذِکر کے درمیان فرق کے بارے میں فرمایا: ذُکر کا مطلب ہے یاد کرنا، یعنی انسان اپنے ذہن میں خدا کو یاد کرے، لیکن ِذِکر کا مطلب زبان سے اس کا اظہار کرنا ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی دام ظلہ نے فرمایا: آیات قرآنی اور احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ذُکر اور ذِکر دونوں پر ثواب ملتا ہے، حالانکہ ذِکر کی زیادہ تاکید کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button