سعودی عرب میں معروف ایرانی عالم حجتالاسلام غلام رضا قاسمیان گرفتار
سعودی عرب میں معروف ایرانی عالم حجتالاسلام غلام رضا قاسمیان گرفتار
معروف ایرانی عالم دین اور رمضان المبارک میں نشر ہونے والے قرآنی پروگرام "محفل” کے جج، حجتالاسلام غلامرضا قاسمیان کو سعودی عرب میں حج کے اعمال کی ادائیگی کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، ان کی گرفتاری کی وجہ ایک ویڈیو کلپ کی سوشل میڈیا پر گردش بتائی جا رہی ہے، جس میں سعودی عرب کی صورتحال پر تنقیدی کلمات کہے گئے تھے۔ مذکورہ ویڈیو مبینہ طور پر حجتالاسلام قاسمیان سے منسوب ہے، جس کے باعث سعودی سکیورٹی حکام نے ان کو حراست میں لے لیا۔
تاحال حجتالاسلام قاسمیان کی موجودہ صورتِ حال اور ان کے مقام حراست کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ ایرانی حکام اور عوامی حلقوں میں اس گرفتاری پر تشویش پائی جا رہی ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ ایرانی دفتر خارجہ جلد اس مسئلے پر اپنا ردعمل دے گا۔