حروف مقطعہ خدا اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے درمیان ایک راز ہے، البتہ ان میں سے بعض کے معنی تفاسیر اور روایات میں آئے ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
حروف مقطعہ خدا اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے درمیان ایک راز ہے، البتہ ان میں سے بعض کے معنی تفاسیر اور روایات میں آئے ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر 28 ذی القعدہ 1446 ہجری کو منعقد ہوا. جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے قرآن کریم کے حروف مقطعہ کے مفہوم کے سلسلہ میں فرمایا: حروف مقطعہ خدا اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے درمیان ایک راز ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: البتہ قرآن کریم کے بعض حروف مقطعہ کے معنی تفاسیر اور روایات میں آئے ہیں اور بعض کے معنی بھی بیان ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔