شیعہ مرجعیت
بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی قم میں مجلس عزائے امام محمد تقی علیہ السلام منعقد
بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی قم میں مجلس عزائے امام محمد تقی علیہ السلام منعقد
منگل 29 ذی القعدہ 1446 ہجری یوم شہادت امام محمد تقی علیہ السلام بیت مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ قم مقدس میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
علماء دین، طلاب حوزہ علمیہ، دینی اور ثقافتی شخصیات اور مومنین کی موجودگی میں منعقد ہونے والی اس مجلس عزا سے حجۃ الاسلام آقا احمد پور، حجۃ الاسلام آقا متقی اور حجۃ الاسلام آقا احمدی کاشانی نے خطاب فرمایا۔ مقررین نے اپنی تقاریر میں امام محمد تقی علیہ السلام کی سیرت کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور امام مظلوم و مسموم کے مصائب بیان کئے۔
حاضرین مجلس نے آخر میں امام عصر عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور اور عالم تشیع کی مشکلات دور ہونے کی دعا کی۔