شام
مشرقی شام پر داعش کے حملے، ایس ڈی ایف کے ساتھ جھڑپیں
مشرقی شام پر داعش کے حملے، ایس ڈی ایف کے ساتھ جھڑپیں
سنی دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے مسلسل تیسرے روز مشرقی شام کے علاقے دیر الزور کے مشرقی حصوں کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی حمایت یافتہ کردش سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے آگاہ کیا ہے کہ داعش کے عناصر نے کل دیر الزور کے مشرقی مضافات میں واقع علاقے الصبحہ پر نئے حملے کئے ہیں۔
نیوز کے مطابق ایس ڈی ایف فورسز اور داعش عناصر کے درمیان جھڑپیں چل رہی ہیں۔
ایس ڈی ایف کے مطابق، ان کی چوکیوں پر داعش کے مسلسل حملوں کا یہ تیسرا دن ہے جب کہ حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے ملک میں عدم استحکام اور ناامنی شدت اختیار کر گئی ہے جب کہ الجولانی حکومت ملک کا امن بحال کرنے کے بجائے غیر ملکی منصوبے کی تکمیل کے لئے جد وجہد کر رہی ہے!