شیعہ مرجعیت

علماء کا نام اور یاد شہداء کے خون سے زیادہ اثر انگیز اور ثروت مندوں کی دولت سے زیادہ پائدار ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

علماء کا نام اور یاد شہداء کے خون سے زیادہ اثر انگیز اور ثروت مندوں کی دولت سے زیادہ پائدار ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور اتوار 27 ذی القعدہ 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے علم کی مال پر فضیلت کے سلسلہ میں فرمایا: جیسا کہ روایت میں ہے کہ علماء کا نام اور یاد تب تک باقی ہے جب تک دنیا باقی ہے۔ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ شیخ صدوق رحمۃ اللہ علیہ اور شیخ مفید رحمۃ اللہ علیہ کے نام باقی ہیں۔ لیکن جو صاحبان ثروت تھے اب ان کا کوئی نام باقی نہیں رہا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: روایات میں یہ بھی ہے کہ علماء کی تحریر اور ان کے قلم کی روشنائی شہداء کے خون سے افضل ہے، کیونکہ علماء کے اعمال کا اثر شہداء کے خون سے زیادہ ہے اور اس سے لوگوں کو دنیا و آخرت میں زیادہ راحت ملتی ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button