پاکستان ؛ صرف حکومت امام مہدی میں مکمل عدل قائم ہوگا: علامہ سید احمد اقبال رضوی
: پاکستان ؛ صرف حکومت امام مہدی میں مکمل عدل قائم ہوگا: علامہ سید احمد اقبال رضوی
وحدت یوتھ پاکستان کے زیرِ اہتمام تین روزہ سالانہ مرکزی کنونشن”صدائے عدل“ کا انعقاد؛ اسلام آباد میں ہوا، جس میں ملک کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان و آزاد جموں کشمیر سے وحدت یوتھ کے جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تنظیمی و تربیتی کنونشن میں ملک بھر سے آئے شرکاء کو مرکزی صدر وحدت یوتھ مولانا تصور مہدی نے والہانہ انداز میں خوش آمدید کہا اور افتتاحی کلمات کہے۔
مرکزی کنونشن کے شرکاء سے وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مہدویت عصرِ حاضر کے تناظر میں کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدل وانصاف کسی بھی ریاست کا بنیادی تقاضا ہے، تاریخ میں کبھی بھی پوری دنیا پر عدل کی حکومت قائم نہیں رہی، یہ شرف صرف حکومت امام مہدی کو حاصل ہو گا، وحدت یوتھ کے جوانوں کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ امام وقت کی سرپرستی میں قائم ہونے والی عالمی الٰہی حکومت کے لیے زمینہ سازی اور کردار ادا کریں۔
شرکاء کنونشن سے ماہر تعلیم ڈاکٹر ثقلین عباس نقوی نے ٹائم منیجمنٹ کے عنوان پر گفتگو کی، دیگر مقررین میں صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی، سید یاور کاظمی اور راجہ مصطفی حیدر شامل تھے۔