مولانا سید ولی الحسن کی مجلس چہلم منعقد ہوئی
مولانا سید ولی الحسن کی مجلس چہلم منعقد ہوئی
بنارس۔ ظفر الملت علامہ سید ظفر الحسن مرحوم کے فرزند اور شمیم الملت مولانا سید شمیم الحسن صاحب کے چھوٹے بھائی مولانا سید ولی الحسن کی مجلس چہلم مدرسہ جوادیہ میں منعقد ہوئی۔
اس مجلس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا، بعدہ مقامی اور بیرونی شعراء نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا اور علماء نے اپنے تاثرات بیان کئے۔
جامعہ جوادیہ بنارس کا ترجمان ماہ نامہ الجواد نے مولانا سید ولی الحسن پر خصوصی شمارہ شائع کیا، جس کا شمیم الملت مولانا سید شمیم الحسن صاحب اور دیگر علماء نے رسم اجراء کیا۔
مولانا سید ولی الحسن کی مجلس چہلم ان کے رفیق مولانا سید علی حیدر عابدی مقیم حال امریکہ نے خطاب فرمائی۔ انہوں نے مولانا سید ولی الحسن کی شخصیت اور کردار پر روشنی ڈالی۔
مجلس چہلم میں کثیر تعداد میں علماء، افاضل، طلاب اور مومنین نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ مولانا سید ولی الحسن مرحوم کا یکم شوال 1446 ہجری کو ایران کے مقدس شہر قم میں انتقال ہو گیا تھا اور امام زادہ علی ابن جعفر علیہ السلام (گلزار شہداء) میں سپرد خاک ہوئے۔